روس نے افغانستان کو 63ملٹری ایم آئی17ہیلی کاپٹروں کی فراہمی مکمل کر دی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:54

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) روس نے امریکہ کیساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت افغانستان کو 63ملٹری ایم آئی17ہیلی کاپٹروں کی فراہمی مکمل کر دی۔

(جاری ہے)

رشین فیڈرل سروس برائے ملٹری کواپریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2011میں روس اور امریکہ کے درمیان افغانستان کیلئے 1.2ارب ڈالر مالیت کا 63ا ایم آئی۔17ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا یا تھا۔روس نے گزشتہ سال افغانستان م کو بارہ ہیلی کاپٹرز فراہم کئے تھے ‘ رواں سال کے دوران افغانستان کو تمام ہیلی کاپٹروں کی فراہمی مکمل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :