گزشتہ مالی سال فریج کی ملکی پیداوار میں8 ، ڈیپ فریزرزمیں43فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)گزشتہ مالی سال2013-14کے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑ گئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ء کے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔