پی آئی اے کے بیڑے میں نیا جہاز شامل کر لیا گیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:37

پی آئی اے کے بیڑے میں نیا جہاز شامل کر لیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کے بیڑے میں ایک اور اے تھری ٹونٹی جہاز شامل کر لیا گیا۔ دسمبر تک دس مزید اے تھری ٹونٹی اور پانچ اے ٹی آر جہاز شامل کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کیپٹن (ر) شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ پی آئی کا خسارہ 31 ارب سے کم ہو کر اٹھارہ ارب روپے ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد میں پی آئی اے کے بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ نئے طیاروں کی شمولیت سے قومی ایئر لائن کے ریونیو میں اضافہ ہو گا یہ طیارہ آٹھ سال کی ڈرائی لیز پر لیا گیا ہے۔ شجاعت عظیم نے کہا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 میں لیے گئے قرض کو ایکوٹی میں تبدیل کرے۔

(جاری ہے)

ہر سال پی آئی اے ان قرضوں پر تین ارب انتیس کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کرتا ہے۔

شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس پچیس طیارے آپریشنل ہیں جبکہ دسمبر کے اختتام تک 10 ائر بس اور 5 اے ٹی آر اور نو ٹرپل سیون جہاز فلیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو کم فیول والے جہازوں کی ضرورت ہے۔ پی آئی اے کے پاس 84 فیصد چھوٹے روٹس پر ٹریفک ہے۔ شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ کراچی ائرپورٹ حملے کے بعد ملک بھر کے ائر پورٹس پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے لاہور ائرپورٹس کے سیکورٹی انتطامات بہتر کرنے کے لیے 5.7 ارب روپے جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :