بدین ،ایمرجنسی کے باوجود12سے14گھنٹے بغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:31

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) بدین ایمرجنسی کے باوجود12سے14گھنٹے بغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری معمولات زندگی معطل عوام پریشان اسپتالوں میں آپریشن معطل،تفصیل کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سمندری طوفان نیلوفر کے خطرے کے پیش نظربدین میں ایمرجنسی نافذکرنے کے باوجودجیسکوکی جانب سے روزانہ 12سے14گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث معمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے بلکہ اسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن بھی معطل لوڈشیڈنگ کے باعث اسپتالوں میں اندھیرا،ضلع حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے باوجودلوڈشیڈنگ جاری ہے لیکن ڈپٹی کمشنر بدین سمیت متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام نے فوری طورپربدین غیراعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرکے ایمرجنسی کے دنوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول منسوخ کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :