دنیا میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بے انتہا ء بڑھ گیا‘آکسفیم

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) آکسفیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی بحران کے بعد دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد دو گنا ہو گئی ہے۔ جبکہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

آکسفیم کا کہنا ہے پانچ سال میں دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد دو گنا ہو گئی۔ 2009 کا عالمی مالیاتی بحران بھی سرمایہ داروں کیلئے مفید ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق تیس سال کے دوران دنیا بھر میں امیر اور غریب افراد کے درمیان فرق بے انتہا بڑھ گیا ہے۔ دنیا بھر میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :