بلوچستان میں تخریب کاری کی بڑی سازش ناکام، اسلحہ وگولہ بارود برآمد ،

اسلحہ وگولہ بارودمیں 25مارٹرگولے،100سیزائدمیزائل،راکٹ لانچرزاور 30 کلاشنکوفیں شامل

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور حساس اداروں نے تخریب کاری کی بڑی کا رروائیاں ناکام بنادی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کارروائی میں ایف سی کیساتھ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکاخیزمواد،گولہ بارود،اسلحہ برآمد کیا گیا۔اسلحہ وگولہ بارودمیں 25مارٹرگولے،100سیزائدمیزائل،راکٹ لانچرزاور 30 کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 18خود کش جیکٹس اور107راکٹ گولے اور تقریباً2ٹن دھماکاخیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :