اووربلنگ کے خلا ف رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت (کل) جمعہ کو ہوگی۔ وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری بجلی صارفین سے اووربلنگ کی مد میں وصول ہونے والی رقوم و شکایات کے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فرخ ڈال عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے واپڈا‘ آئیسکو ‘ میپکو‘ وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری و دیگر کمپنیوں سے اووربلنگ کی مد میں وصول کی گئی رقوم کی تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں طلب کی تھی۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے بجلی صارفین سے لئے گئے زائد بل واپس لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔ درخواست کی باقاعدہ سماعت (کل) جمعہ کو جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ کرے گا۔۔