سردار ذوالفقار کھوسہ نے نواز شریف سے علیحدگی اختیار کرکے نئی مسلم لیگ بنانے کی بنیاد رکھ دی
جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:18
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل کمیٹی کے رکن سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے نواز شریف سے علیحدگی اختیار کرکے نئی مسلم لیگ بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد ممبران و قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،سردار ذوالفقار کھوسہ نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ اس وقت ملک میں پانچ افراد کے ٹولے کی حکومت ہے جن میں دو بھائی ایک وزیراعظم اور ایک وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ ایک بیٹا ایک داماد اور ایک بیٹی شامل ہے جبکہ اس جماعت میں مسلم لیگ (ن) نام کی کوئی تنظیم اب باقی نہیں ر ہی ۔
سردار ذوالفقار کھوسہ نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے ٹائم مانگتے ہیں مگر انہیں وقت نہیں دیا جاتا جبکہ مختلف اضلاع کے ممبران اسمبلی جب ضلعی انتظامیہ اور ڈویژن کی انتظامیہ کو ملنے کیلئے ڈی سی او اور کمشنر کے پاس جاتے ہیں تو وہ صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہم کوئی بھی کام وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بغیر نہیں کرسکتے انہوں نے ہمیں سختی سے منع کیا ہے کہ کسی بھی ممبران اسمبلی کا کام نہ کیا جائے جب تک وزیراعلیٰ اور حمزہ شہباز شریف اجازت نہیں دیتے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.