حکومت نے موسم سرما میں گیس بند نہ کرنیکی یقین دہانی کروائی ہے ،ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو احتجاج کرینگے ‘ اپٹما

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے موسم سرما میں گیس بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے لیکن اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ، توانائی بحران پر قابو پانے تک جی ایس پی پلس سٹیٹس اور ٹیکسٹائل پالیسی سے فائدہ حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ انڈسٹری تین ماہ گیس کی بندش کی متحمل نہیں ہو سکتی ، اب تک ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہو چکی ہے اور گیس بندش سے مالی سال کے اختتام پر یہ اعداد 2.3ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر سے ایک کروڑ مزدور وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سردیوں میں گیس بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن اگرایسا کوئی فیصلہ ہواتو شدیداحتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :