استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی، اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:12

استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی، اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے سے نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔الیکشن کمیشن کو اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پی ٹی آئی اراکین نے کوششوں کے باوجود استعفوں کی تصدیق نہیں کی۔ خط میں استعفوں کی منظوری یا مسترد ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ یہ خط الیکشن کمیشن کے 16 ستمبر کے خط کے جواب میں لکھا گیا ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف ک ایم این اے اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے استعفے دے چکے ہیں واپس جانے والے نہیں اسپیکر انہیں بولنے کا موقع دیں تو وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں استعفی دیں گے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت پر دباؤ ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے قبول نہ کیے جائیں لیکن استعفے منظور ہونے سے نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اگر استعفے دینا چاہتی ہے تو قانونی تقاضے پورے کرے۔ موجودہ صورتحال میں مڈ ٹرم انتخابات نظر نہیں آ رہے الیکشن کمیشن اراکین کو ہٹایا نہیں جا سکتا انہیں خود مستعفی ہو جانا چاہئے۔