نیلو فر‘ کا خطرہ ’ٹل‘ گیا، اب صرف بارشیں ہوں گی:محکمہ موسمیات

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:12

نیلو فر‘ کا خطرہ ’ٹل‘ گیا، اب صرف بارشیں ہوں گی:محکمہ موسمیات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ’نیلو فر‘کے پاکستانی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا اور اب ٹھٹھہ اور بدین میں طوفانی بارشوں کا بھی کوئی واضح امکان نہیں تاہم بارشیں ضرور ہوں گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد حنیف کا کہنا ہے کہ نیلو فر سائیکلون کی طاقت 50 فیصد کم ہو چکی ہے تاہم ابھی بھی یہ طوفان پاکستان سے ساڑھے 5 سو کلومیٹر دور موجود ہے اور اس کی شدت مزید کم ہو رہی ہے, کل شام طاقت اس کی طاقت مزید 25فیصد کم ہو جائے گی، اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ نیلو فر کے سبب جس بڑی موسمیاتی تبدیلی کی توقع کی جا رہی تھے وہ اب وقوع پذیر نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :