خودکش حملہ ایک یا زیادہ حملہ آور کرسکتے ہیں،انٹیلی جنس رپورٹ حکومت کو ارسال

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:49

خودکش حملہ ایک یا زیادہ حملہ آور کرسکتے ہیں،انٹیلی جنس رپورٹ حکومت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان مہمندایجنسی کے سربراہ اور جماعت احرار کے انٹیلی جنس چیف عمر خالد خراسانی نے عاشورہ کے موقع پر کراچی اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرلی ہے ،دہشت گردافغانستان سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ،حساس اداروں نے پولیس کو آگاہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر حساس قرار دیئے گئے اضلاع کے پولیس افسران کو ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان مہمندایجنسی کے سربراہ اور جماعت احرار کے انٹیلی جنس چیف عمر خالد خراسانی نے گذشتہ سال راولپنڈی راجہ بازار میں قائم جامعہ تعلیم القرآن پر ہونے والے حملے کی انتقامی کارروائی کے طور پر کراچی اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔

مراسلہ کے مطابق دہشت گردی کی کارروائی دو طریقوں سے کی جاسکتی ہے ،ایک طریقے میں خودکش اکیلا حملہ کرسکتا ہے یا پھر دہشت گرد 4کی ٹولی میں ہونگے جس میں سے ایک خودکش بمبار ہوگا اور باقی تمام افراد ددستی بم اور کلاشنکوف سے لیس ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :