اسپیکر رانا اقبال اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا ٹیلیفونک رابطہ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پی ٹی اراکین کے استعفوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے استعفوں کی تصدیق کے سلسلہ میں عاشورہ محرم کے بعد پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے انفرادی یا اکٹھے پیش ہونے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ایک دو روز میں ہونیوالے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :