پشاور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں پٹیشنر کو معاونت کیلئے طلب کرلیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) پشاور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں پٹیشنر کو معاونت کیلئے طلب کرلیاعدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سیٹھ وقار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی  پٹیشن بنیادی انسانی حقوق سے متعلق ادارے نے دائر کی ہے جسمیں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس نے ڈرون حملے روکنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا  کیس کی سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور انہوں نے سپریم کورٹ کا فارن افیئر سے متعلق فیصلہ عدالت میں پیش کیا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عدالت فارن افئیر سے متعلق کیس کی سماعت کرسکتی ہے کیا یہ عدالت کا دائرہ اختیار میں ہیں دورکنی بنچ نے اگلی پیشی پر معاونت کیلئے پٹیشنر کو طلب کرلیا۔