بھارت کاپاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:29

بھارت کاپاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) نریندرمودی کی ہندو انتہا پسند حکومت آنے کے بعد سے بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک محاذ کھول رکھا ہے جس میں ایل اوسی اورورکنگ باوٴنڈیر پربلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا نہ رکنے والاسلسلہ تو جاری ہی تھا اب ہٹ دھرم بھارت نے پاکستان پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھی الزام دھر دیا۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید خراب کرنے کا ایک اور بہانہ تلاش کرلیا اور اس بار لائن آف کنٹرول کے بجائے پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے اور اس حوالے سے ہٹ دھرم بھارت کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں الزام عائد کیا کہ 3 پاکستانی کمرشل فلائٹس نے بھارتی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مسافر طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایئرفورس کو بھی الرٹ کردیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ 21 اپریل کو کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 406، 30 مئی کو جدہ سے لاہور آنے والی ایئربلیو کی پرواز 471 اور یکم جون کو کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی پی کے 584 نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ عنوان :