بجلی کی اوور بلنگ، عبوری آڈٹ رپورٹ میں ساڑھے 3ارب کے اضافی بلوں کی تصدیق

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:18

بجلی کی اوور بلنگ، عبوری آڈٹ رپورٹ میں ساڑھے 3ارب کے اضافی بلوں کی تصدیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) حکومت کی قائم کردی آڈٹ کمیٹی نےاپنی عبوری رپورٹ میں ماہ جولائی میں 3ارب 48 کروڑ 90 لاکھ کے اضافی بجلی بل بھیجے جانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ تفصیلی رپورٹ اپنی تیاری کے آکری مراحل میں ہے جو ایک ہگتے تک وزیر اعظم نواز شریف اور وزارت پانی وبجلی کو ارسال کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آڈٹ کمیٹی نے بجلی صارفین کے جولائی 2013 اور جولائی 2014 میں بجلی بلوں کا جائزہ لیا جس میں انکشاف ہوا کہ بجلی کی فروخت میں کم از کم 11 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ زیادہ آنے کی جہ جولائی کے مہینے میں رمضان المبارک اور عید کی چھٹیوں کا ہونا بتایا گیا ہے۔

عبوری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی اوور بلنگ میں میٹر ریڈرز اور دیگر ملازمین کی کوتاہی بھی شامل ہے اور حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ماہ جولائی میں بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ ہوئی تھی۔ واضح رہے وفاقی وزراءکی طرف سے جولائی کے مہینے میں اوور بلنگ کی شکایات پر وزیر اعظم نواز شریف نے آڈٹ کروانے کا حکم دیا تھا تا کہ متاثرہ صارفین کو آئندہ بلوں میں رعایت دے کر ان کے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :