ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائیکورٹ کے چھ اور لاہور ہائیکورٹ کے آٹھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائیکورٹ کے چھ اور لاہور ہائیکورٹ کے آٹھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رفیق رجوانہ کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ان ججوں میں محمد یونس تھیم، قلندر علی خان، غضنفر خان، حیدر علی خان شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی بھی منظوری دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تقرر کیے جانے والوں میں علی اکبر قریشی، قاضی ایم ایچ امین احمد، خالد محمود ملک، چودھری مشتاق احمد، مسعود عابد نقوی، شاہد کریم، چودھری محمد اقبال، مرزا وقاص روٴف شامل ہیں۔