سرکاری ملازمین نو اور دس محرم الحرام کے باعث چار چھٹیاں کرینگے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) سرکاری ملازمین نو اور دس محرم الحرام کے باعث چار چھٹیاں کریں گے ۔حکومت کی طرف سے عاشورہ محرم کی مناسبت سے تین اور چار نومبر ( پیر اور منگل ) تعطیلات کا اعلان کیا ہے سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کو ساتھ ملا کر چار تعطیلات کریں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف روزگا ر اور تعلیم کے سلسلہ میں دوسرے شہروں سے آئے ہوئے پردیسیوں کی اکثریت چار تعطیلات کے باعث آج جمعہ امور نمٹانے کے بعد گھروں کو روانہ ہو جائیں گے جو بدھ کے روز واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :