الطاف حسین کی جانب سے یونس خان کو لیجنڈ کرکٹر اور بیسٹ پلیئر آف دی ورلڈ کا خطاب

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:34

الطاف حسین کی جانب سے یونس خان کو لیجنڈ کرکٹر اور بیسٹ پلیئر آف دی ورلڈ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یونس خان کو تیسری سنچری کرنے پر مبارک باد پیش کی۔لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یونس خان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میں انہیں " لیجنڈ" اور " بیسٹ پلیئر آف دی ورلڈ " کا خطاب دیتا ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ایسے ہی پاکستان کو ہر شعبے میں کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے۔