بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد دی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:34

بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد ..

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے امن کا نوبم انعام جیتنے والی پہلی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلاول نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ پوری قوم کا فخر ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں بلاول نے کہا ہے کہ آج کی صبح ملالہ یوسفزئی اور ان کے خاندان کے ساتھ گزاری ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مختلف تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں بلاول زرداری کے ہمراہ ملالہ یوسفزئی اور ان کا خاندان بھی دیکھا جا سکتا ہے۔