ویب سائٹ پراستغفر اللہ العظیم کی عبارت بلاک نہیں کی،فیس بک کی وضاحت

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:34

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) سماجی رابطے کی مقبول عام ویب سائٹ”فیس بک“ کی خاتون ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ، افریقا اور وسطی و مشرقی یورپ جمانہ عنتر نے وضاحت کی ہے کہ ویب سائٹ پر استغفر اللہ العظیم کی عبارت کی بار بار بندش کی بنیادی وجہ کوئی سیاسی یا مذہبی محرک نہیں بلکہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر یہ عبارت ’ایڈجسٹ‘ نہیں ہو سکی ۔

تاہم جلد ہی اس تکنیکی مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اردنی اخبار سے بات کرتے ہوئے آنسہ عتنر کا کہنا تھا کہ عارضی طور پراستغفر اللہ العظیم کی عبارت نشر کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ جلد ہی مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں جمانہ عنتر کا کہنا تھا ”فیس بک“پر ایک ہی عبارت کا تکرار کے ساتھ نشر کیا جانا عبارت کی بندش کا باعث بن جاتا ہے۔ بند ہو جانے والی ہر عبارت، قول یا بات کو کھولا جانا ضروری نہیں ہوتا تاہم استغفر اللہ العظیم" جیسی عبارت کی فیس بک پر بحالی ہر صورت میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :