امریکہ مسلسل پاکستان کے سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،پروفیسرابراہیم

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مکان پرامریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مسلسل پاکستان کے سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے اور ڈرون حملوں سے پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے۔ حکومت رسمی احتجاج کے بجائے ڈرون حملے گرائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز المرکز اسلامی سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ امریکہ سرحدی خلاف ورزی سے باز نہیںآ رہا اور حکومت صرف رسمی احتجاج کرکے جان چھڑالیتی ہے۔امریکہ کو سخت جواب دینے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کی مسلسل خاموشی اور ناقص خارجہ و داخلہ پالیسی نے امریکہ ، بھارت اور نیٹو کو شیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کرکے امریکی ڈرونز کے خلاف کاروائی کرے اور انہیں مار گرائے۔

متعلقہ عنوان :