وزیراعلی خیبرپختونخو کاسلہٹ میں مسافر کوسٹر اور موٹر کار کے مابین تصادم پراظہارافسوس

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقہ سلہٹ میں مسافر کوسٹر اور موٹر کار کے مابین تصادم اور مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے واقعے کے فوراً بعد انہوں نے ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو جائے حادثہ پہنچنے اور اپنی نگرانی میں امدادی کاروائی کے علاوہ زخمیوں کے علاج معالجہ پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد محمد علی گنڈا پوراور اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو اور ریلیف کاکام کیا اور مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا وزیر اعلیٰ نے اس طرح کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔