Live Updates

گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے کارکنوں نے ’گو اعجاز گو‘ کے نعرے لگا دیئے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:52

گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے کارکنوں نے ’گو اعجاز گو‘ کے نعرے لگا دیئے

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری کی گوجرانوالہ آمد پر کارکن برہم ہو گئے ۔ عام انتخابات کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگاتے کارکنوں نے''گو اعجاز گو'' کے نعرے بھی لگا دیئے۔تحریک انصاف کے صوبائی صدر انیس نومبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے تو کارکنوں نے انہیں گھیر لیا۔

(جاری ہے)

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں پارٹی کی صوبائی قیادت کی کارکردگی گو ہدف تنقید بناتے ہوئے کارکنوں نے "گو اعجاز گو" کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو قیادت تک رسائی ہی نہیں۔ پارٹی انتخابات میں بھی بد ترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے اعجاز چودھری پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔ اس موقع پر اعجاز چودھری کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ وہ کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :