باجوڑایجنسی ، آپریشن سے متاثرہ18خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی گئی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:46

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) باجوڑایجنسی میں آپریشن سے متاثرہ18خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سہیل احمد خان کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایجنسی سرجن ڈاکٹرذاکرحسین، ایجنسی اکاؤنٹس آفیسر،تحصیلدار سلارزئی صاحب ذادہ،ملک غلام فاروق ماموند،ملک زیارت گل اف پشت کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران اٹھارہ (18) متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔ جس میں شہید افراد کے لواحقین کو تین تین لاکھ روپے فی کس اور زخمی افراد کوایک ایک لاکھ روپیہ فی کس دیاگیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار سہیل احمد خان نے کہا کہ یہ قربانی دینے کا معاوضہ نہیں ہیں، لیکن اس کے ذریعے لواحقین کو پیغام دیاجاتاہے کہ حکومت شہداء اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔سہیل احمد خان نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں سکیورٹی فورسز ، لیویز فورسز ، قبائلی عمائدین اور عوام کے قربانیوں سے امن قائم ہواہے اور انشاء اللہ یہ قائم رہے گا۔