کے پی کے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،پرویز خٹک کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:42

کے پی کے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،پرویز خٹک کے خلاف دوبارہ تحریک عدم ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے 46 اراکین نے دستخط کر دیئے ہیں جبکہ مزید اراکین کے ساتھ رجوع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خیبر ُختونخواہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور ایوان ’گو نواز گو‘، ’رو عمران رو‘ اور ’ڈیزل‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔ جس پر سپیکر اسد قیصر کی جانب سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا مگر اس کے بعد بی ارکان ایوان میں ہی موجود رہے اور مسلسل ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :