جنوبی کوریا کی صنعتی پیداوار میں ستمبر میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:40

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)جنوبی کوریا کی صنعتی پیداوار ایک ماہ قبل سے ستمبر میں بڑھ گئی تاہم اہم برآمدی اشیاء تمام کمزور اشاروں کے باعث پیداوار گر گئی ، یہ بات حکومتی اعداد وشمار میں جمعرات کو بتائی گئی ۔مائننگ ،مینوفیکچرنگ ،گیس اور بجلی کی صنعتوں میں پیداوار گزشتہ ماہ 0.1فیصد بڑھ گئی جو اگست میں 3.9فیصد کمی سے واپس بحال ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مینوفیکچرنگ میں پیداوار اہم برآمدی اشیاء میں گراوٹ ،جیسا کہ مشنری سازو سامان میں نشو ونما کے نتیجے میں دھاتی اشیاء اور گاڑیوں کے متوازن کے ساتھ گزشتہ ماہ سے بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی ۔دھاتی اشیاء اور پارٹس کی پیداوار 4.4فیصد گریں اور گاڑیوں کی پیداوار 5.8فیصد کم ہوئی ، چین کو میموری چپس کی برآمدات سست روی کا شکار رہیں جبکہ گاڑیوں کی پیداوار مزدوروں کی ہڑتال کے باعث متاثر ہوئی۔جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ چوئی کینگ ہیون نے وزرائے معاشیات کیساتھ ایک اجلاس میں کہا جیسا کہ صنعتی پیداوار اور گھریلو اشیاء کی ڈیمانڈ سست روی کے باعث برقرار رہی ،برآمدات بھی متاثر ہو کر کم رہیں ۔