تین غیر ملکی توانائی کمپنیوں میں الجیریا میں گیس کی تلاش کے لئے معاہدے پر دستخط

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:40

الجیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) غیر ملکی توانائی کمپنیوں کے تین کنسورشیم نے گزشتہ روز الجیریا میں گیس کی تلاش کے لئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔گزشتہ سال سہارا میں ایک گیس پلانٹ پر خون ریز حملے کے بعد سے اس قسم کا یہ پہلا معاہدہ ہے ۔الجیریا کی ہائیڈرو کاربنز ایجنسی ایلنافٹ نے مشرقی اور مغربی سہارا خطوں میں اٹلی کی اینل اور اماراتی کمپنی ڈریگون آئل کی جانب سے تشکیل کردہ کنسورشیم کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تیسرا معاہدہ مشرقی سہارا میں ایک بلاگ کے لئے ناروے کی سٹیٹ آئل اور برطانوی ڈچ کمپنی شیل کے ساتھ کیا گیا ہے جبکہ سپین کی رسپول اور شیل نے شمال میں بوغیزول کے لئے ایک کنسورشیم تشکیل دیا ہے ۔ایلنافٹ کے سدعلی بیتاتا نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنیوں نے تین سال کے لئے پہلے مرحلے میں کم ازکم 150ملین ڈالر(118ملین یوروز) کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔الجیریا سے 1300کلومیٹر(800میل)جنوب مشرق میں واقع ان المنہاس میں دورافتادہ سہارا صحرائی کمپلیکس پر اسلام پسندوں کے جنوری2013ء میں حملے میں 40مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :