اٹلی ،لڑکی سے جنسی زیادتی کا اعتراف کرنیوالے پادری کی خو دکشی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:32

اٹلی ،لڑکی سے جنسی زیادتی کا اعتراف کرنیوالے پادری کی خو دکشی

روم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)ایک اطالوی پادری ، جس نے ایک نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کا اعتراف کیا تھا ، نے اپنے چرچ میں پادری کے چینجنگ روم میں گزشتہ روز خودکو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ، یہ بات شمالی اٹلی میں ڈیاؤسز آف سانتاکروز چرچ نے بتائی۔

(جاری ہے)

48سالہ پادری ، جس کا تعلق ٹریسٹے میں سلوینیئن کمیونٹی سے ہے ، اس پر کئی سال قبل اس وقت ایک تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام رہا ہے۔

اس نے اپنے بشپ گیام پاؤلو کریمپالڈی کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ رپورٹس درست ہیں اور اپنے اس فعل پر خدا ، چرچ اور متاثرہ لڑکی کے خاندان سے معافی مانگنے کے لئے خط کی تیاری کے لئے دو روز مانگے تھے۔تاہم جب کریمپالڈی منگل کی دوپہر پادری کو اس کے فرائض سے باضابطہ طورپر روکنے اور آگاہ کرنے کے لئے کہ اس کے اقدامات کی تحقیقات کے لئے انکوائری کرائی جائے گی ، اس نے پادری کو لٹکتے ہوئے پایا ۔