فرسودہ نظام برقرار رہا تو کوئی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان نہیں آئے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری
جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:26
اوٹاوا،لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کینیڈا میں مقیم مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کی پاکستان میں مداخلت ایک تلخ حقیقت ہے اس کی وجہ بد عنوان اور نا اہل حکمران ہیں ۔بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی ہدایات بھی بیرون ملک سے آتی ہیں۔
ہم وسائل اور اختیار میں ہر پاکستانی کو براہ راست حصہ دار بنائیں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہر سطح پر نا انصافی کا خاتمہ کریں گے ۔دھرنے سے اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سیاسی شعور میں اضافہ ہوا۔پہلی بار دھرنے کے دباؤ کے نتیجے میں عوام کو ریلیف دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔(جاری ہے)
یہ فرسودہ نظام برقرار رہا تو کوئی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان نہیں آئے گا ہماری انقلابی جدوجہد اسی استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے ہے۔
دھرنے سے ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو بھی زبان مل گئی وہ بھی گو نواز گو بلاک تشکیل دے رہے ہیں ۔پاکستان کے عوام اب حکمرانوں کی لاقانونیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔حقوق کیلئے پر امن اور موثر احتجاج کی روایت ہم نے ڈالی اسے منطقی انجام تک بھی ہم ہی پہنچائیں گے۔انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئیند ہے کہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں نے کرپٹ اور ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر لیا ہے ۔انقلابی جدوجہد میں بیرون ملک مقیم پاکستانی دانشور،سائنسدان،انجنیئرز،ڈاکٹرز،پروفیسرز اور سول سوسائٹی کے با اثرافراد اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔وفود نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی جدوجہد پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد کے نتیجے میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق ڈاکٹرمحمد طاہر القادری 7نومبر کو نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے ،8نومبر کو ڈلاس میں بزنس اور پروفیشنل کمیونٹی سے خطاب کریں گے جبکہ 9نومبر کو ہیوسٹن میں ایک بہت بڑا کنونشن منعقد ہو گاجس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی میونٹی،تاجر،صنعتکار،انجینئرز،ڈاکٹرز،سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سر کردہ افراد شریک ہوں گے ۔ڈاکٹر طاہر القادری اپنے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی اوورسیز تنظیموں کی تشکیل و بحالی،پاکستان کی سیاست میں عوامی تحریک کے فعال کردار،10نکاتی عوام دوست انقلابی اصلاحاتی ایجنڈا کے حوالے سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.