تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، کامرس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعرات 27 نومبر 2014ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں، ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کامرس پرائیویٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس طلباء کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :