محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر دو دن کے لئے بند کرنے اور افغان مہاجرین کے رضا کارانہ واپسی عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:29

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر دو دن کے لئے بند کرنے اور افغان مہاجرین کے رضا کارانہ واپسی عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ پاک افغان طورخم بارڈر نویں او ر دسویں محرم الحرام کو مکمل طور پر بند ہوگا ۔ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی بھی بند ہو گی ۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی کے زیر اہتمام پشاو ر ، بلوچستان میں قائم دفاتر بھی بند رہینگے ۔ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر افغان مہاجرین کے قانونی طور پر رضا کارانہ واپسی دو دن کے لئے بند کی جا رہی ہیں ۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر افغا ن مہاجرین کے شہر میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :