خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے لئے شیڈول یوم عاشورہ کی تعطیلات کے بعد جاری کر دیا جائے گا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:28

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے لئے شیڈول یوم عاشورہ کی تعطیلات کے بعد جاری کر دیا جائے گا ۔ نئے اکیسویں ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت نئے ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے لئے کاغذات کی وصولی ، جانچ پڑتال اور حتمی فہرست جاری کرنے کے حوالے سے شیڈول تیار کیاگیاہے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی امتیاز شاہد قریشی کے صوبائی وزیر قانون بننے کے بعد ڈپٹی سپیکر کاعہدہ خالی ہوا ہے تحریک انصاف کی جانب سے پی کے فور کے عارف یوسف کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیاگیا ہے تاہم ان کی نامزدگی پر بھی تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ۔

جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی نامزدگیاں کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :