ہزار گنجی ،لنک روڈ پر ایف سی کے کانوائے کے قریب بم کا زور دار دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) ہزار گنجی کے علاقے لنک روڈ پر ایف سی کے کانوائے کے قریب بم کا زور دار دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی لنک روڈ کے قریب کچرہ دان میں بم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب دھماکہ ہوا اس وقت ایف سی کی کانوائے وہاں سے گزر چکی تھی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور کئی گھروں دکانوں اور فلائٹس کے شیشے ٹوٹ گئے ایف سی ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دو مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :