مخدوم امین فہیم نے ٹڈاپ کیس سے اپنا نام نکلوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے ٹڈاپ کیس سے اپنا نام نکلوانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔مخدوم امین فہیم ،یوسف رضا گیلانی ،اقبال طارق پوری اور دیگر پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 7ارب روپے کی کرپشن کے 42مقدمات ہیں ۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ۔

اس لیے ان مقدمات ان کا نام خارج کیا جائے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس سید محمد فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کرنا تھی ۔لیکن درخواست گذار کے وکیل کی عدم موجوگی کے باعث درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔