Live Updates

یوتھ لون سکیم چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مریم نواز سے ذاتی حیثیت میں جواب طلب

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی صا حبزادی مریم نواز کی بطور یوتھ لون سکیم چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مریم نواز سے 5نومبر کو ذاتی حیثیت میں جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار زبیر نیازی نے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے اپنے صاحبزادی مریم نواز کو میرٹ اور قانونی ضابطوں کے برعکس یوتھ لون سکیم کا چیئرپرسن تعینات کر دیا۔

اس سکیم کے تحت ایک سو ارب روپے کے قرضے نوجوانوں کو فراہم کر کے سیاسی مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نواز کی بطور چیئر پرسن یوتھ لون سکیم کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں جواب داخل کرنے کے لیے 5نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا جبکہ وفاق کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :