حکومت کی مجموعی معاشی وخارجہ پالیسی ناکام ہے،ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،سراج الحق

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مجموعی معاشی اور خارجہ پالیسی ناکام ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ،ملکی معیشت دھرنوں کے پہلے جیسی ہی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روزکوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ 65سال میں ملک بھر ایک ہی کلاس اور کلب کے لوگ مسلط ہے اقتدار میں آکر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان سے گذارش ہے کہ وہ بحران کا اچھا راستہ نکالیں امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال مخدوش ہے جس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں بلوچستان کیلئے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا نہ بلوچستان پیکیج پر عمل ہوا اور نہ ہی وعدے پورے کئے گئے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے انہوں نے کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر ہونیوالے حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ائیرپورٹ پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کا ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر فرزند قاضی حسین احمد مرحوم آصف لقمان قاضی ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ اور دیگر مرکزی وصوبائی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ائیرپورٹ سے لورالائی روانہ ہوگئے جہاں پر وہ آج رات کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :