وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستانی بچے ایان کو کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پانچ سالہ پاکستانی بچے ایان قریشی کو کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایان قریشی نے دنیا کے سب سے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایان قریشی نے صرف پانچ برس کی عمر میں اپنی محنت اور قابلیت کی بنا پر اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ایان قریشی جیسے طالبعلم پاکستان کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں۔وزیراعلیٰ نے ایان قریشی کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی ہے۔