قرآن پاک کے نسخوں، مذہبی سازوسامان میں ہیروئن سمگل کرنیوالے پاکستانی کو قید ہوگئی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:14

قرآن پاک کے نسخوں، مذہبی سازوسامان میں ہیروئن سمگل کرنیوالے پاکستانی ..

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی کی عدالت نے قرآن پاک کے نسخوں‘ جائے نمازوں اور دیگر مذہبی سازوسامان میں ہیروئن چھپا کر سمگل کرنے والے پاکستانی کو 15 سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

اماراتی اخبار گلف نیوز کے مطابق 30 سالہ پاکستانی کی شناخت ابتدائی طور پر ایم ٹی کے نام سے ہوئی ہے جو 24 کلوگرام ہیروئن پانچ مختلف بیگوں میں چھپا کر سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب بیگ کھولے تو ان میں قرآن پاک کے نسخے‘ جائے نمازیں‘ دیگر مذہبی سازوسامان‘ خوراک اور منشیات برآمد ہوئی۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات میں منشیات سمگلنگ کی سزا موت ہے تاہم بعض اوقات عمر قید کا بھی حکم سنایا جاتا ہے۔