سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 یا 65 سال کرنے کی تجویز

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:39

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 یا 65 سال کرنے کی تجویز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے بڑھا کر 62 یا 66 سال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اولڈ ایج بینفٹ ادارہ پانچ ارب روپے خسارے میں ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں پرویز ملک، عبدالمنان اور دیگر کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کاہ کہ کم سے کم اجرت بارہ ہزار روپے ماہانہ کرنے کے لئے بل منظور کیا جائے گا جس کے بعد اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشن کی پنشن خود بخود بڑھ جائے گی حکومت ای او بی آئی کی معاونت کررہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ تو اولڈ ایج کے رجسٹرڈ افراد کی تعداد بہت بڑھ گئی۔