کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، ملزم آصف ظہیر کے اہم انکشافات

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:17

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، ملزم آصف ظہیر کے اہم انکشافات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیس میں گزشتہ دنوں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتارہونیوالے تین ملزمان ندیم عرف برگر، سرمد صدیقی اور آصف ظہیر سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم آصف ظہیر نے اہم انکشافات کئے ہیں، پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاجہاں اہم انکشافات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم آصف ظہیرشیرٹن ہوٹل بم دھماکے میں ملوث تھا اورانسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائے موت کی سزا پائی تھی تاہم ملزم نے سندھ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل کی سپریم کورٹ نے ملزم آصف ظہیر کی بریت کا حکم جاری کیا۔ ملزم آصف ظہیر نے ایئر پورٹ پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کو رہائش اوراسلحہ فراہم کیا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو ایئرپورٹ تک پہنچنے کا راستہ بھی فراہم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :