وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی کالونی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس ،صحافی کالونی میں کام جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدیت

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی صحافی کالونی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری ،پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد ،رکن اسمبلی ملک احمد خان، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،نائب صدر افضال طالب، ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر اعلی شاہد اقبال سمیت ایل ڈی اے ،واسا ،لیسکو اور پی ایچ اے کے سربراہاں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام محکموں کوہدایت کی گئی کہ وہ صحافی کالونی میں اپنا کام جلدازجلد مکمل کریں ،صحافی کالونی میں تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے حکومت فنڈز کی فراہمی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے کے احد چیمہ نے یقین دہانی کرائی کہ دسمبر تک تمام ترقیاتی عمل کرلیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ واسا حکام کی جانب سے کہا گیا کہ جلد صحافی کالونی میں اپنا پمپنگ اسٹیشن بھی بنا لے گی یہ عمل 15-دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل نے بتایاکہ 78ایکٹر پر پارک کی تعمیر جلد کرلی جائے گی۔محکمہ پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ عاشورہ محرم الحرام کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کرلیاجائے گا، ایف بلاک کانوٹیفکیشن ہوچکاہے اور اس پر بھی ڈویلپمنٹ کاکام کرلیاجائے گا۔ اس موقع پر لیسکو کے چیف را ضمیر نے صحافی کالونی میں بجلی کی فراہمی کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات کے بارے میں اجلاس میں آگاہ کیا۔ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت صحافی کالونی کے تمام کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹائم فریم میں اپنے کام مکمل کرکے رپورٹ بھیجیں۔

متعلقہ عنوان :