”اتنی دوری “ایم کیو ایم کی پیپلزپارٹی سے ناراضگی ، مزدوروں کے حقوق کیلئے بھی واک آؤٹ نہ کیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں مزدوروں کے حقوق کی آواز ، ایم کیو ایم کی ناراضگی اتنی کہ مڈل کلاس کی آواز اٹھانے والی جماعت نے اپوزیشن کے ساتھ واک آؤٹ بھی نہ کیا۔ جمعرات کے روز پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی ناراضگی کے باعث اکٹھے احتجاج بھی نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ نے او جی ڈی سی ایل کے مزدوروں پر ہونیوالے والے پولیس تشدد کی مذمت ضرور کی مگر اس سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ نہ دیا اور واک آؤٹ کے دوران اپنی نشستوں پر موجود رہے۔ دوسری جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی،اے این پی نے واک آؤٹ میں ساتھ دیا لیکن کارروائی کا بائیکاٹ صرف پیپلزپارٹی نے ہی کیا۔