پیپلزپارٹی اور وزیر داخلہ میں سرد جنگ ختم نہ ہوئی، چودھری نثار کے بیان پر اپوزیشن لیڈر طلملاء گئے، حکومت سے عدم تعاون کا بھی عندیہ دے ڈالا، اپوزیشن جماعت کی ایک مرتبہ پھر نام لئے بغیر وزراء پر چڑھائی، وزیر داخلہ بھی ”برا “مان گئے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:02

پیپلزپارٹی اور وزیر داخلہ میں سرد جنگ ختم نہ ہوئی، چودھری نثار کے بیان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی اور وزیر داخلہ میں سرد جنگ ختم نہ ہوئی، چودھری نثار کے بیان پر اپوزیشن لیڈر طلملا گئے، حکومت سے عدم تعاون کا بھی عندیہ دے ڈالا، اپوزیشن جماعت کی ایک مرتبہ پھر نام لئے بغیر وزراء پر چڑھائی، وزیر داخلہ بھی ”برا “مان گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک مرتبہ پھر محسوس کیاگیا جیسے مشترکہ اجلاس کے دوران چودھری نثار اور چودھری اعتزاز احسن میں ہونیوالی کشیدگی میں وقت گزرنے کے باوجود کمی نہ آسکی اور اب چودھری صاحب کے سامنے چودھری نہیں بلکہ سید زادہ تھا جنہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیا اورایک مرتبہ پھر کہہ ڈالا کہ وزراء کی ناقص کارکردگی کے باعث وزیراعظم مشکلات کا شکا ر ہیں اور یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ مفاہمتی راستہ کی راہ ہم نے دکھائی لیکن شائد حکومت پھر اسی ڈگر پر جانا چاہتی ہے ۔

جیسے ہی اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تو چودھری نثار علی خان نے بھی مخصوص انداز میں بیان دے ڈالا جس پر اپوزیشن کو مزید غصہ آگیا اور قائد حزب اختلاف طلملا اٹھے اور ایوان کی کارروائی کا ہی بائیکاٹ کرڈالا۔ پارلیمانی حلقے کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور وزیر داخلہ چودھری نثار میں شائد سرد جنگ ختم نہیں ہوئی

متعلقہ عنوان :