وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپنا روز گار سکیم ‘ پنجاب بینک انتظامیہ درخواست گزاروں کو گاڑی کی فراہمی کا فیصلہ کریگی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپنا روز گار سکیم کے تحت پنجاب بینک کی انتظامیہ درخواست گزاروں کو گاڑی کی فراہمی کا فیصلہ کریگی ‘پنجاب حکومت کا عملی طورپر کوئی کر دار نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تقریباً تین سال پہلے پنجاب میں مہران ٹیکسی اور بولان گاڑی کی فراہمی کیلئے شروع کی گئی سکیم میں بڑے پیمانے پر شکایات سامنے آئی تھیں اکثر علاقوں میں پنجاب بینک کی مقامی انتظامیہ نے ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر درخواستوں کو قبول یا مسترد کر نے کا فیصلہ کیا تھا گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سوزوکی راوی اور سوزوکی بولان کی فراہمی کیلئے سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق موجودہ سکیم میں بھی پنجاب بینک کی انتظامیہ کوماضی کی طرح مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں درخواستوں کی چھان بین کے عمل سے لیکر منظور ی تک تمام مراحل پنجاب بینک کی انتظامیہ سرانجام دیگی ماضی میں وسیع پیمانے پر شکایات کے ازالے اور درخواستوں کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے بارے میں پالیسی میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :