سینٹ کی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے قاعدگی کی تحقیقات کا معاملہ نیب کو سپرد،قائمہ کمیٹی نے کارروائی کرکے 15دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینٹ کی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے قاعدگی کی تحقیقات کیلئے معاملہ نیب کے سپرد کردیا ہے ، کارروائی کرکے 15دن کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت جبکہ نیب حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات ہورہی ہیں ابھی کمیٹی کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے جلد ہی یہ معاملہ عدالت میں بھیج دینگے ۔

جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ ، اراکین کمیٹی ، نیب حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کوآپریٹو سوسائٹی اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ نیب کے ڈائریکٹر آپریشنل کو آپریٹو ایکٹ کے تحت قوانین بنائے جاتے ہیں اس میں سینٹ کے ملازمین پر مشتمل ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے ممبر نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی جب زمین کی خریداری نہیں کرتی تب تک اشتہارات نہیں دیئے جاسکتے ہیں جس پر کمیٹی نے نیب کو پندرہ دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی کمیٹی نے کوآپریٹو سوسائٹی کے الیکشن کرانے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے اور اس حوالے سے ممبران کو آگاہ کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :