لنڈی کوتل میں پولیو ورکرز نے پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر مہم چلانے سے انکار کردیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 14:14

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں پولیو ورکرز نے پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر مہم چلانے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پولیو ورکرز نے پولیو مہم چلانے سے انکار کردیا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک حکومت ان کے پانچ ماہ کے واجبات ادا نہیں کرے گی اس وقت تک پولیو مہم سے بائیکاٹ رہے گا ورکرز کا کہنا تھا کہ حکومت خواہ مخواہ بلند بانگ دعوے کرتی ہے لیکن عملی اقدام کوئی بھی نہیں ہوتا واضح رہے کہ رواں سال خیبر ایجنسی سے متعدد پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں

متعلقہ عنوان :