چیف جسٹس ناصرالملک کل دس روزہ سرکاری دورے پر کو ریا روانہ ہوں گے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) چیف جسٹس ناصرالملک کل جمعہ کو خصوصی وفد کے ہمراہ کوریا کے دس روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جبکہ سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ ہفتہ کو صبح 9 بجے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سپریم کورٹ کے سرمونیل ہال میں میں منعقد ہوگی جس میں سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ سینئر وکلاء اور دیگر حکومت لاء افسران شرکت کریں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین پہلے ہی جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس کے منظوری دے چکے ہیں۔ چیف جسٹس ناصرالملک 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک کوریا کا دورہ کریں گے اور جسٹس جواد ایس خواجہ 10 نومبر تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر کام کریں گے

متعلقہ عنوان :