سپریم کورٹ ،قومی اداروں کے سربراہان کی تقرری بارے کیس کا فیصلہ محفوظ ، آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان

جمعرات 30 اکتوبر 2014 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے قومی اداروں کے سربراہان کی تقرری بارے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اب تک قومی اداروں میں کی جانے والی سربراہان کی تقرری بارے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز غلام رسول بنام وفاقی حکومت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سربراہان کی تقرری والا کمیشن محض نام بھیجتا ہے تقرری وزیراعظم خود کرتے ہیں۔ پارلیمانی نظام میں حکومت اور کابینہ وزیراعظم پاکستان کے ذریعے چلتی ہے اس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کیا اداروں کے سربراہان کی تقرری کے وقت میرٹ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اے جی نے کہا کہ جی ہاں! میرٹ اور اہلیت دونوں مدنظر رکھے جاتے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ تقرریوں بارے باضابطہ طریقہ کار ہونا چاہئے اس پر اے جی نے کہا کہ عدالت کو تقرریوں پر نظرثانی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اگر عدالت کسی تقرری کو درست خیال نہیں کرتی تو وہ اس کو کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :