ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے اسکولوں کی تعمیرنو کے لئے 50ہزار ڈالر کا عطیہ دیدیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:45

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) برطانوی اخبار”گارجین“ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے اسکولوں کی تعمیرنو کے لئے 50ہزار ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ ملالہ نے کہاکہ یہ رقم اقوام متحدہ کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور یہ فلسطینی علاقے میں 65 اسکولوں کی تعمیرنو میں مدد کرے گی۔اخبار کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں سکولوں کی تعمیر نو کے لئے50ہزار ڈالر(تقریبا ً31ہزار پونڈ) کا عطیہ دیا سویڈن میں میرینفرینڈ کے مقام پر عالمی چلڈرنز پرائز حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ملالہ نے کہاکہ یہ رقم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے ذریعے فراہم کی جائیگی اور فلسطینی علاقے میں 65 اسکولوں کی تعمیرنو میں مدد پر خرچ ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچے جنگی تنازعات اور جنگ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پیسے بچوں کومعیاری تعلیم حاصل کرنے اور ان کو ایسی زندگی جاری رکھنے میں یہ جان کر مدد دیں گے کہ وہ اس دنیا میں تنہا نہیں اورلوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ ملالہ ایک سال میں نوبل پرائز اور عالمی چلڈرنز پرائز حاصل کرنے والی پہلی شخصیت بن گئی۔ریلیف ایجنسی کی ویب سائٹ پر شائع ریمارکس میں ملالہ نے کہا کہ تنظیم نے غزہ میں بچوں کی خدمت کے لئے عظیم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :